لاہور:  منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، ڈیلر گرفتار

لاہور:  منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، ڈیلر گرفتار

(ویب ڈیسک ) لاہور میں   منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے   ڈیلر گرفتار کرلیا گیا۔

  ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔  ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس سی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 02 منشیات ڈیلر تنویر اور اشرف  منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیے گئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق  کا کہنا ہے کہ  ملزم تنویر اور اشرف مسیح سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد ویڈ برآمد کیے گئے ہیں ۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ  ملزمان نے پشاور سے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو بیچنے کا اعتراف کرلیا ۔اس حوالے سے  مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔

Watch Live Public News