ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز بھیج کر دکھائیں،ایران کا ٹرمپ کو چیلنج

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز بھیج کر دکھائیں،ایران کا ٹرمپ کو چیلنج
کیپشن: ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز بھیج کر دکھائیں،ایران کا ٹرمپ کو چیلنج

ویب ڈیسک: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا میں ہمت ہے تو وہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز بھیج کر دکھائے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا واقعی آئل ٹینکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنا چاہتا ہے تو انہیں آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزار کر دکھائے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کمرشل تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرسکتی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق اگر حالات کا تقاضا ہوا تو امریکی نیوی تجارتی جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز میں تعینات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہازوں کی انشورنس کے معاملے میں امریکی مالیاتی ادارے بھی مدد فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے مشرق وسطیٰ کے کئی تیل پیدا کرنے والے ممالک کا تیل عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔ ان ممالک میں سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں اور ان کی بڑی مقدار میں تیل برآمدات اسی راستے سے ہوتی ہیں۔

Watch Live Public News