ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔
اس سے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی نے بھی ایک ویڈیو میں رجب بٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اس وقت دھوکا دیا جب وہ حاملہ تھیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ وہ اس شادی سے تنگ آ چکے ہیں اور اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوشش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹاکیوان ہمیشہ ان کی زندگی کا حصہ رہے گا اور وہ اس سے ملاقات کا حق رکھتے ہیں۔
رجب بٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض معاملات، جن میں ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام بھی شامل ہے، اختلافات میں اضافے کا سبب بنے۔ ان کے مطابق وہ 30 سال سے اپنے والدین کے ساتھ ہیں اور ایک سال کی شادی کی خاطر انہیں نہیں چھوڑ سکتے۔