چین کا بھارت کی فوجی کارروائی پر ردعمل: "افسوسناک اور تشویشناک" قرار

چین کا بھارت کی فوجی کارروائی پر ردعمل:
کیپشن: چین کا بھارت کی فوجی کارروائی پر ردعمل: "افسوسناک اور تشویشناک" قرار

ویب ڈیسک: چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک اقدام قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کو بھارت کی صبح کی کارروائی پر شدید تحفظات ہیں، اور اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نہ صرف ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں بلکہ چین کے بھی قریبی ہمسایہ ممالک ہیں، اور ان کے مابین کشیدگی پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، تاہم فریقین کو چاہیے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو حالات کو مزید پیچیدہ بنائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں سنجیدگی سے کام کریں اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کا استعمال کریں۔

چین کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی ایشیائی خطہ ممکنہ طور پر کشیدگی کی نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔

Watch Live Public News