ویب ڈیسک: بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک اور ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی۔ جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلا اشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اورلیں گی۔بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔