ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں مسلسل بڑا اضافہ 

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں مسلسل بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک)   عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونا 6687 روپے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر اضافے سے 4744 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ چاندی 373 روپے اضافے سے 8445 روپے ہوگئی جبکہ  10 گرام چاندی 320 روپے اضافے سے 7240 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی 3.73 ڈالر اضافے سے 79.61 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News