(ویب ڈیسک ) وزارت بین الصوبائی رابطہ، سپورٹس بورڈ اور ایف ڈی ای کے زیر اہتمام ' معرکہ حق' میراتھن واک کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میراتھن واک پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے سرینا چوک تک کی گئی۔ واک میں اسلام آباد کے ماڈل کالجوں اور اسکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا کر مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی بے مثال شجاعت پر گہرے فخر کا اظہار کیا۔
سیکرٹری وزارت آئی پی سی کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اس بات کی یاد دہانی ہے کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے، واک کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی اور ملکی سلامتی کے لیے قربانی کا جذبہ اجاگر کرنا ہے۔