ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اندازِ گفتگو، نقطۂ نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے مجھے بہت متاثر کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈرآیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سے میری ملاقات اعتماد، عاجزی، گہرے خلوص سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اندازِ گفتگو، نقطۂ نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے مجھے بہت متاثر کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اعلیٰ ترین اتھارٹی کی عاجزی اور اخلاقی برتاؤ ملک کے انتظامی نظام کے لیے مثال ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری سپریم لیڈر سے تقریباً ڈھائی گھنٹے ملاقات جاری رہی۔

Watch Live Public News