(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق"شیک ہینڈز ٹو" تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ہفتے پر محیط پاک سری لنکا مشترکہ فوجی مشق 27 اپریل سے جاری تھی۔اسپیشل سروسز گروپ پاکستان آرمی اور سری لنکن اسپیشل فورسز نے مشق میں حصہ لیا۔مشترکہ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں مہارت کو مزید بہتر بنانا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا افواج نے مشترکہ تربیت کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی اوسی اسپیشل سروسز گروپ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سری لنکا کے میجر جنرل اجیت ابے وردھنانے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق " شیک ہینڈزٹو" سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔مشترکہ فوجی مشق میں انسداد دہشتگردی ڈرلز اور طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔