مہلک کورونا وبا مزید 46 زندگیاں نگل گئی

مہلک کورونا وبا مزید 46 زندگیاں نگل گئی
لاہور ( پبلک نیوز) مہلک کورونا وبا مزید 46 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ آٹھ دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 395 ہو گئی، 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز کرونا کے 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 453 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ آٹھ دو فیصد رہی۔ مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہو گئی۔ مہلک وبا نے ایک روز میں مزید 46 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 32 ہو گئی، اس وقت ملک بھر میں 44 ہزار 395 مریض کووڈ کے باعث مختلف اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں، 2 ہزار 934 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھںٹوں میں ایک ہزار 840 افراد صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 894 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔