غزہ پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو آج دو برس بیت گئے

غزہ پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو آج دو برس بیت گئے
کیپشن: غزہ پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو آج دو برس بیت گئے

 ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو آج دو برس بیت گئے لیکن صہیونی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے۔

یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی، جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت نے "طوفان الاقصیٰ" کے نام سے اسرائیلی سرحدوں پر ایک بڑا حملہ شروع کیا۔

فلسطینی مجاہدین رکاوٹیں عبور کر کے سرحدی بستیوں میں داخل ہوئے اور 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد اسرائیل نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر دیا۔

صیہونی حکومت نے نہ صرف غزہ میں 360,000 ریزرو فوجیوں کو تعینات کیا بلکہ پوری غزہ کی پٹی کو تباہ کن محاصرے کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ دو سالوں میں 67,000 سے زیادہ فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید اور 170,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں 20 لاکھ افراد قحط اور غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں۔

خطے کا ہر حصہ متاثر ہے۔ ہسپتال، مساجد، چرچ، سکول، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور شہری بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور پورا خطہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

یہ سب اب بھی جاری ہے اسرائیل نے امریکی صدر کے جنگ بندی کے مطالبے کو کھلے عام نظر انداز کر دیا ہے، اور اپنی کارروائیوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔

Watch Live Public News