(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 4929 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 3955 ڈالر کا ہو گیا۔