ایمازون کے بانی کی انسانیت کے مستقبل کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

ایمازون کے بانی کی انسانیت کے مستقبل کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) ایمازون کے بانی   جیف بیزوز راکٹ جوکمپنی بلیو اوریجن کے بھی بانی ہیں، انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ انسان خلا میں زندگی گزاریں گے۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوز کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے ، وہ 244 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

جیف بیزوز نے اٹلی میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس کے موقع پر انسانیت کے مستقبل  سے متعلق حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں کروڑوں افراد خلا میں زندگی گزار رہے ہوں گے۔

انہوں نےزور دیتے ہوئے کہا کہ انسان خلا میں زندگی گزاریں گے۔'اس کی بنیادی وجہ یہ ہوگی کہ لوگ ایسا چاہتے ہوں گے جبکہ روبوٹس جسمانی مشقت کے کام کریں گے'۔

ایمازون کے بانی نے کہا کہ خلا میں انسانی بستیوں کے اوپر بہت بڑے بڑے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز تیر رہے ہوں گے۔

خیال رہے کہ اسپیس ایکس کے بانی   ایلون مسک برسوں سے پیشگوئی کر رہے ہیں کہ انسان مریخ پر بستیاں بنائیں گے اور 2050 میں زمین کے پڑوسی سیارے پر 10 لاکھ افراد مقیم ہوں گے۔

Watch Live Public News