حماس نے جنگ بندی کے لیے 6 اہم مطالبات پیش کردیے

حماس نے جنگ بندی کے لیے 6 اہم مطالبات پیش کردیے

(ویب ڈیسک ) قاہرہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے دوران حماس نے اپنے اہم مطالبات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔  

حماس کے ترجمان  فوزی برہوم کا کہنا ہے کہ حماس کا وفد ان تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایک ایسا معاہدہ ہو سکے جو غزہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔  

فوزی برہوم نے حماس کے اہم مطالبات درج ذیل بیان کیے:

- مکمل اور مستقل جنگ بندی  

- اسرائیلی افواج کا غزہ سے مکمل انخلا  

- امدادی سامان کی بلا روک ٹوک رسائی  

- بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی  

- تعمیر نو کا فوری آغاز، جس کی نگرانی فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل قومی ادارہ کرے  

- منصفانہ قیدیوں کا تبادلہ  

برہوم نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ موجودہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ انہوں نے ماضی کی تمام کوششوں کو بھی ناکام بنایا۔  

انہوں نے مزید کہا کہ " غزہ میں نسل کشی کی جنگ میں اسرائیل کو امریکی حمایت اور فوجی طاقت کے باوجود کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی وہ کسی جعلی فتح کا تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔"

Watch Live Public News