وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی

وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئی گئے.خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی،پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی جبکہ خواتین اساتذہ سینڈل اور سنیکر پہننے کی اجازت ہو گی جبکہ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی.

وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی،اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننے کی اجازت ہو گی، مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں. وفاقی نظامت تعلیمات کے نوٹی فیکیشن کے مطابق اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں،ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔