وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ گئیں،حرم شریف پہنچنے پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارت خاص کی  گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اوروفد نے عمرہ کی ادائیگی کی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کی اور حرم پاک میں دونوافل ادا کیے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صفہ اورمروہ کے درمیان سعی کا فرض ادا کیا جبکہ عمرہ کی تکمیل پر شکرانے کے نوافل ادا کیے،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عمرہ کرنے کے بعدخصوصی دعائیں کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک و قوم کی ترقی اورسالمیت کیلئے دعا کی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعائیں کیں۔