اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا، ایران

اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا، ایران

(ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صہیونی رجیم لبنان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

خیال رہے کہ 2 ہفتوں کے جنگ بندی منصوبے میں امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا تھا ۔ جنگ بندی منصوبے میں   لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  کے خلاف کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے آج صبح سے لبنان پر حملے کر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر امریکا خطے میں اپنے اتحادی کو کنٹرول نہیں کر سکا تو ایران خود اس معاملے میں طاقت کے ذریعے کردار ادا کرے گا۔

Watch Live Public News