وزیر اعلی بلوچستان کا شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

وزیر اعلی بلوچستان کا شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے  شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان  سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراد بگٹی   کا کہنا ہے کہ  ہم نے لوگوں کی آسانی کےلئے پاسپورٹس آفس سےمعاہدہ کیاہے،اب شہری کے پاسپورٹ کی فیس حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اور پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کرے گی۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ  جن کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل ہوگا انہیں اسلحہ لائسنس ملے گا ، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کو پورے بلوچستان میں عام کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ  ہمارے بلوچ یکجہتی کمیٹی کےساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں، بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، 4 میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی کبھی بھی نو گو ایر یا نہیں رہا ۔

Watch Live Public News