ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مری کی مال روڈ کا دورہ کیا، جہاں موجود سیاحوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
نواز شریف کی مال روڈ آمد پر سیاحوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس دوران سیاحوں اور سابق وزیر اعظم کے درمیان گفتگو بھی ہوئی۔