ویب ڈیسک: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی جاپان میں سیر و تفریح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
کیٹی پیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ جاپان کے دورے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ایک سیلفی میں دونوں ایک دوسرے کے گلے لگے مسکرا رہے ہیں، جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں دونوں سوشی کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات پر کوئی واضح تبصرہ نہیں کیا، مگر ان کی ایک ساتھ موجودگی کی وجہ سے تعلقات کی افواہیں کئی مہینوں سے گردش کر رہی ہیں۔
چند روز قبل جسٹن ٹروڈو نے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ کیٹی پیری کے ساتھ سابق جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کر رہے تھے۔ اسی طرح گزشتہ ماہ کیٹی پیری کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر بھی دونوں کی پیرس میں ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے تصاویر وائرل ہوئیں۔