ویب ڈیسک: بھارتی ریاست پنجاب میں ہلچل مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے ایک اہم انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے " 500 کروڑ روپے" درکار ہوتے ہیں، جس سے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
نوجوت کور سدھو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو اتنی بڑی رقم دینے کے لیے پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ "سنہری ریاست" میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے، تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کرسکتی ہیں۔
ان کے اس بیان پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا، اور اس دعوے کو سیاسی بدنیتی اور کانگریس کی اندرونی کمزوری قرار دیا۔