صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا کو 66 عالمی تنظیموں سے نکالنے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا کو 66 عالمی تنظیموں سے نکالنے کا اعلان
کیپشن: صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا کو 66 عالمی تنظیموں سے نکالنے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا کو 66 عالمی تنظیموں سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ عالمی تنظیمیں امریکا کے مفادات کے بجائے اپنے مخصوص ایجنڈے کو فروغ دے رہی تھیں، جس سے امریکی خودمختاری اور معاشی خوشحالی کو خطرات لاحق تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں سے علیحدگی امریکا کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر فیصلہ ہے۔

Watch Live Public News