پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان
کیپشن: پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے کہا کہ پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بڑا آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گرد ساجد احمد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا۔ دہشت گرد ساجد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کر رہا تھا۔ دہشت گرد ساجد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے۔ ساجد احمد یونیورسٹی آف تربیت میں پڑھاتا رہا ہے۔ دہشت گرد ساجد کی بھابھی بھی بی وائے سی کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے مزید 3 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا۔ خاران کے رہائشی 18 سالہ سرفراز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایک دہشت گرد بیزل کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بی وائے سی نوجوانوں کو اپنے مذموم عزائم کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ سال 730 سے زائد انسداد دہشت گردی آپریشنز کئے گئے۔ پورے صوبے میں پولیس کی عملداری موجود ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان حکومت نے نیا ادارہ قائم کیا۔ ہر ضلع میں اس ادارے کی شاخیں بنائی جا رہی ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔

Watch Live Public News