(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کی جانب سے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کے تحت اب وہ گھر بیٹھے اپنے ریکارڈ میں بھی تبدیلی کرا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ نادرا اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کے لیے کئی سہولتیں متعارف کرائی گئی ہیں ۔ان میں ایک پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی ہے، جس کے ذیعے صارفین اپنا کوئی بھی کام گھر بیٹھے کرا سکتے ہیں۔
اسی طرح اگر کوئی شہری اپنے ریکارڈ میں تبدیلی کروانا چاہتا ہے تو وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کرا سکتا ہے۔
اگر کوئی شہری اپنے قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کے ریکارڈ میں درج نان پرنٹ ایبل معلومات میں کوئی ترمیم کرانا چاہتے ہیں تو وہ اس ویڈیو میں بتائے گئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے کر سکتا ہے۔