پی ایس ایل ٹیموں کی آکشن، علی ترین کا بڑا فیصلہ

پی ایس ایل ٹیموں کی آکشن، علی ترین کا بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ملتان سلطانز کے سابق اونر علی ترین   پی ایس ایل ٹیموں کی آکشن سے دستبردار ہوگئے۔ علی ترین نے ڈھرکی شوگر ملز سے آکشن میں کاغذات جمع کرائے تھے۔

علی ترین نے آکشن سے دستبرداری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان اور میں نے کافی سوچ بچار کے بعد فرنچائز آکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ، ملتان سلطانز کے ساتھ ہمارا سفر صرف ایک کرکٹ ٹیم لینےتک نہیں تھا۔یہ سب جنوبی پنجاب کے بارے میں تھا۔ایک ایسے خطے کی آواز بننا  تھاجو کافی عرصےسےنظر انداز تھا۔اسی سوچ کے ساتھ ہم نے سب کیا۔

علی ترین نے کہا کہ اگر میں دوبارہ پی ایس ایل میں واپس آیا تو وہ بھی اسی مقصد کے تحت ہوگا۔ جنوبی پنجاب  کےساتھ میرا دل ہے، یہی میرا گھر ہے۔اس سال میں اسٹیڈز میں فینز کےساتھ بیٹھ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ملتان سلطانز کی ٹیم جب  فروخت ہوگی، تواسکےلئے ہم تیار ہوں گے۔

خیال رہے کہ علی ترین کی دستبرداری کے بعد پی ایس ایل فرنچائز آکشن میں 9 کمپنیوں کے درمیان بولی لگےگی۔

Watch Live Public News