لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں گریڈ 16 کی 2 ہزار نرسیں تعینات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں گریڈ 16 کی 2 ہزار نرسیں تعینات

ویب ڈیسک: گریڈ 16 کی تقریباً 2 ہزار چارج نرسوں کی 100 فیصد میرٹ پر مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کر دی گئی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا ہے۔ گریڈ 16 کی تقریباً 2 ہزار چارج نرسوں کی سو فیصد میرٹ پر مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کر دی گئی۔

  پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے فہرستیں جاری ہونے کے بعد چارج نرسوں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،  تمام چارج نرسوں کو جوائننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

 چارج نرسوں کی تعیناتی، جنرل ہسپتال لاہور، گنگارام ہسپتال لاہور، میو ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور چلڈرن ہسپتال ملتان سمیت 35 مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں کی گئی ہے۔

 حکومت پنجاب ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و نرسز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے، نئی چارج نرسوں سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں واضح بہتری سامنے آئے گی۔

Watch Live Public News