مبینہ پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر اعتراض عائد

مبینہ پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر اعتراض عائد
کیپشن: مبینہ پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر اعتراض عائد

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے  درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ہے۔ 

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔درخواست دائر کرنے سے قبل ریڈریسل کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔

ہائیکورٹ میں درخواست شہری محمد ندیم نے دائر کی ۔ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس مقابلے آئین اور عدالتی نظام کیخلاف ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر میڈیا میں پولیس مقابلے رپورٹ ہورہے ہیں۔ہر پولیس مقابلے میں ساتھی کی فائرنگ سے ملزمان کی ہلاکتوں کی خبریں آرہی ہیں۔پولیس مقابلے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آج تک ہونے والے تمام پولیس مقابلوں کا ریکارڈ طلب کرے۔  عدالت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر پولیس مقابلے روکنے کے احکامات صادر کرے۔

Watch Live Public News