نوجوان کو دریائے کے کنارے تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

نوجوان کو دریائے کے کنارے تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست کرناٹک میں نوجوان کو دریائے کے کنارے کھڑے ہوکر تصویر بنانا مہنگا پڑگیا، پاؤں پھسلنے پر دریا میں گر گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق  کرناٹک کے ضلع منڈیا کے مشہور علاقے سری رنگا پٹنم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 36 سالہ مہیش، جو میسور کا رہائشی اور آٹو رکشہ چلاتا تھا دریائے کاویری میں گر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش تفریح کے غرض سے سرو دھرم آشرم کے قریب آیا تھا، تصویریں لیتے وقت وہ اچانک پھسل کر دریا میں گر گیا، موقع پر موجود افراد نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن دریا کا شدید بہاؤ اس کو  بہا لے گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق تلاش کا عمل جاری ہے اور جلد ہی مہیش کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے واقعات پیش آتے ہیں۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تفریحی مقامات پر سیفٹی سائن بورڈز اور گارڈز تعینات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News