ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی نئی فضائی کارروائیاں کی ہیں۔
روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج نے بھی ایران کے خلاف نئے حملے کیے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے ردِعمل میں کی گئیں۔