ارجنٹینا نے مصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ارجنٹینا نے مصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: ارجنٹینا نے مصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مصر کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے اس دلچسپ مقابلے میں مصر نے جارحانہ آغاز کیا۔ یاسر ابراہیم نے 15ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں 67ویں منٹ پر مصطفیٰ زیکو نے ایک اور گول کر کے مصر کی برتری 0-2 کر دی، جس کے بعد ایسا محسوس ہونے لگا کہ مصر فتح کے قریب پہنچ چکا ہے۔

تاہم ارجنٹینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 79ویں منٹ میں کرسچین رومیرو کے ذریعے پہلا گول اسکور کیا، جبکہ صرف چار منٹ بعد کپتان لیونل میسی نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

مقررہ 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد دیے گئے سات منٹ کے اضافی وقت میں اینزو فرنینڈز نے تیسرے اضافی منٹ میں فیصلہ کن گول داغ کر ارجنٹینا کو 2-3 سے فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

Watch Live Public News