انگلینڈ ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر ٹیمی بیومنٹ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

انگلینڈ ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر ٹیمی بیومنٹ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) انگلینڈ ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر ٹیمی بیومنٹ  نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ  (ای سی بی ) کے مطابق ٹیمی بیومونٹ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہی ہیں،بھارتی ویمن ٹیم کے خلاف لارڈز میں ٹیسٹ میچ ٹیمی بیومونٹ کے کریئر کا آخری میچ ہوگا۔

خیال رہے کہ 2009 میں ڈیبیو کرنے والی ٹیمی بیومونٹ نے 260 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

اس حوالے سے ٹیمی بیومونٹ کا کہنا ہے کہ 17 سال تک انگلینڈ کی جانب سے کھیلنا ایک اعزاز ہے، لارڈز میں ٹیسٹ میچ کریئر کو الوداع کرنے کا بہترین موقع ہے، میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتی رہوں گی۔

Watch Live Public News