پشاور میں نامعلوم افراد کے تشدد سے پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی

پشاور میں نامعلوم افراد کے تشدد سے پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی
کیپشن: PTI leader seriously injured due to violence by unknown persons in Peshawar

ویب ڈیسک: پشاور میں نامعلوم افراد کے تشدد سے اہم پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے رہنما کی شناخت پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ 

نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور علی زمان ایڈووکیٹ کی عیادت کیلئے ایل آر ایچ پہنچ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق علی زمان کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عیدگاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے زدوکوب کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News