حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لیسٹرشائر کے خلاف میچ میں حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے تیز 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی نے یہ سنگِ میل صرف 243 میچز میں عبور کیا، اور افغان اسپنر راشد خان کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ یاد رہے کہ راشد خان نے یہ ہدف 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔

اس نئی کامیابی کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور شائقین کی جانب سے حسن علی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور انہیں پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل ہوگیا ہے۔

 

Watch Live Public News