چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز کوہلی انجرڈ ہوگئے

 چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز کوہلی انجرڈ ہوگئے

ویب ڈیسک:بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کے روز دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نیٹ میں تیز گیند بازی کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز رفتار گیند ان کے گھٹنے پر لگی جس کے بعد انہوں نے فوراً پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوری طور پر کوہلی کا معائنہ کیا ، متاثرہ جگہ پر اسپرے کیا اور پٹی باندھی۔

انجری کے باوجود کوہلی میدان میں موجود رہے اور ٹریننگ سیشن کا باقی حصہ دیکھتے رہے جبکہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔

بعد ازاں بھارتی کوچنگ اسٹاف نے وضاحت کی کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور وہ فائنل کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

Watch Live Public News