ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اہم فیصلہ،،، پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع ہوگئیں۔ محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کرنے کیلئے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اورخطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےسول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔
راولپنڈی ،مری ، جہلم ،چکوال سرگودھا ،نارووال ،گوجرانوالہ، حا فظ آباد سیالکوٹ میں سول ڈیفنس مشقیں شروع کردی گئی ہیں۔
ساہیوال،پاکپتن، ملتان، خانیوال ،مظفرگڑھ ، لیہ وہاڑی،حافظ آباد اور دیگر شہروں میں موک ایکسرسائز جاری ہیں۔