پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیش رفت، اربوں ڈالر کے معاہدوں کا امکان

پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیش رفت، اربوں ڈالر کے معاہدوں کا امکان

(ویب ڈیسک ) پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیش رفت کے باعث اربوں ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 52 رکنی چینی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا۔جو 8 سے 14 مئی تک اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دورے کرے گا۔

ای کامرس، ٹیلی کام، سولر اور انرجی سیکٹر میں اہم معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔انجینئرنگ، ٹیکسٹائل اور کیمیکل سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی ۔

کراچی میں الیکٹرک وہیکلز اور میڈیکل آلات کے معاہدوں کا امکان ہے۔پاک چین بزنس کونسل کے تحت متعدد بی ٹو بی معاہدے متوقع ہیں ۔اس کے علاوہ سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ جی ٹو جی معاہدوں پر بھی پیش رفت کا امکان ہے۔

Watch Live Public News