(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان اورٹانک میں آپریشنزکےدوران 5 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ دو مختلف کارروائیاں کیں۔ڈی آئی خان اورٹانک میں آپریشنزکےدوران5 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشنزکےدوران مختلف قسم کےہتھیار اوردھماکاخیزموادبرآمدکرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں آپریشن کےدوران 4خوارج اورڈی آئی خان میں 1 خارجی ہلاک ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز جاری ہے۔ “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔