توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بی کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

محفوظ فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا،ملزمان پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

  بانی پی آٹی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔

Watch Live Public News