تیسرافیصلہ کن ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرافیصلہ کن ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک:فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین آج فیصلہ کن تیسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے ہدف 25.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی بالرز کی تباہ کن باولنگ کے آگے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر 143 رنز پر آوٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نےپاکستان کو جیت کے لیے   144 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی اسپینر ابرار احمد  نے اپنے کیرئیر  کی بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے  4 شکار کیے  ،محمد نواز اور سلمان علی آغا کی دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے بھی دو شکار کیے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Watch Live Public News