کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کےقتل کا مقدمہ بھی عمران خان سمیت 500نامعلوم کارکنان پردرج

کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کےقتل کا مقدمہ بھی عمران خان سمیت 500نامعلوم کارکنان پردرج
کیپشن: کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کےقتل کا مقدمہ بھی عمران خان سمیت 500نامعلوم کارکنان پردرج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈاپور اور  اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ میں بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ مقدمہ میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا،عبد الحمید پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا،عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہو عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان عبد الحمید کو بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے،عبد الحمید کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

Watch Live Public News