یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو "ہر لحظہ تیار" جاری

یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو
کیپشن: یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو "ہر لحظہ تیار" جاری

ویب ڈیسک: خصوصی ویڈیو بحری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع سے جڑے ہر طرح کے چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونےکے لیے پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں کا اظہار ہے۔

اس ویڈیو میں پاکستان بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو خراج تحسین ہے پاکستان بحریہ کے جوانوں کے لازوال عزم کو جنہوں نے 1965 اور 71 کی جنگوں میں شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں اور دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

یہ ویڈیو سلام ہے ان جراُتوں حوصلوں اور جذبوں کو جو دشمن کے عزائم نذر خاک کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو پیغام ہے کہ پاکستان بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع اور جنگی تیاریوں جیسی بنیادی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔

Watch Live Public News