9ویں اور 11ویں جماعت کے سلیبس تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

9ویں اور 11ویں جماعت کے سلیبس تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک )  پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے جماعت نہم اور گیارہویں  کے نئے سلیبس کے تحت کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   آئندہ تعلیمی سال کیلئے نئی کتابیں چھپیں گی۔انگلش، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی کا سلیبس تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  جماعت دہم کے طالبعلم  آئندہ سال نئے سلیبس کی مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔

Watch Live Public News