ویب ڈیسک: ویسے تو پولیس نے اغوا کے کئی مشکل کیسز کو حل کیا ہے لیکن اب اُن کو ایک ایسے پچیدہ کیس حل کرنے کیلئے دیا گیا ہے جس کے اغو کار جنات ہیں جنہوں نے دو بچوں کی ماں کو اغوا کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اغوا کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے جنات پر بیٹی کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔ لاہور کے علاقے کاہنہ سے دو بچوں کی ماں فوزیہ بی بی 6 سال قبل 2019 میں لاپتہ ہوگئی تھی، اس کی والدہ نے ناقابل یقین دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیٹی کو جنات نے اغوا کیا تھا اور کہنہ پولیس نے اس کے خلاف دفعہ 365 کے تحت مقدمہ نمبر 1572/2019 بھی درج کیا تھا۔
تاہم بیٹی نہ ملنے پر والدہ نے عدالت سے رجوع کیا اور وہاں بھی یہی موقف اختیار کیا۔ جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس کو فوزیہ کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس پھر سے حرکت میں آگئی ہے۔
لاہور پولیس نے فوزیہ کا سراغ لگانے کیلئے نو اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے، جسے مبینہ طور پر جنات نے اغوا کیا تھا۔ ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔