وزیر اعظم کی سعودی عرب میں توانائی،شہری انفراسٹرکچر پر حوثیو ں کے حملوں کی شدید مذمت

وزیر اعظم کی سعودی عرب میں توانائی،شہری انفراسٹرکچر پر حوثیو ں کے حملوں کی شدید مذمت

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف  نے سعودی عرب میں توانائی اور شہری انفراسٹرکچر پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں شہری اور توانائی انفراسٹرکچر پر حملوں کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان شاہ سلمان بن عبد العزیز، شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے علاقائی و عالمی امن اور معصوم انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

وزیراعظم  نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور  سیکیورٹی کے لئے پاکستان کی مکمل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News