ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 79 ہزار تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے مقرر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News