عدالت کاعمران خان اورشاہ محمودقریشی کو آئندہ سماعت پرپیش کرنےکاحکم

عدالت کاعمران خان اورشاہ محمودقریشی کو آئندہ سماعت پرپیش کرنےکاحکم
کیپشن: عدالت کاعمران خان اورشاہ محمودقریشی کو آئندہ سماعت پرپیش کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بھی حاضری لگائی گئی، جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 119 ملزمان کو  طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔

عدالت نے 2 گواہان کے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی جیل عدالت میں پیش   ہونے کا حکم دیا، شاہ محمود قریشی کو بھی لاہور جیل سے 12 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح کا بھی وکلائے صفائی کو حکم جاری کیا، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو  مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ تاریخ پر مجسٹریٹ مجتبی اور گواہ سب انسپکٹر ریاض کی طلبی  کا نوٹس جاری کی گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی فریق کو بلاجواز التوا نہیں ملے گا، ہفتہ میں 2 بار جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی۔ جی ایچ کیو کیس میں 25 گواہان کے بیان ریکارڈ ہوچکے۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس آئیندہ سماعت اڈیالہ جیل ہوگی۔

Watch Live Public News