پشاور: اسلامیہ کالج میں سیاسی تنظیموں کے نمائندہ لباس، بیجز اور ٹوپیاں پہننے پر پابندی

پشاور: اسلامیہ کالج میں سیاسی تنظیموں کے نمائندہ لباس، بیجز اور ٹوپیاں پہننے پر پابندی

(ویب ڈیسک ) اسلامیہ کالج  پشاور میں سیاسی تنظیموں کے نمائندہ لباس، بیجز اور ٹوپیاں پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   وائس چانسلر   کی منظوری سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام ایچ او ڈیز کو  سرکلر نوٹس بورڈز پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ   کالج حدود میں سیاسی جماعتوں یا گروہوں کی نمائندگی والا کوئی لباس یا نشان برداشت نہیں ہوگا،  تمام طلبہ صرف یونیفارم یا کالج کے مقررہ لباس میں کالج آئیں،   وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں سیاسی وابستگی والے طلبہ یا گروہ کو سنا نہیں جائے گا۔

Watch Live Public News