(ویب ڈیسک ) یورپی یونین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد محصولات کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین امریکی محصولات کو غیرمنصفانہ اور نقصان دہ سمجھتی ہے۔ امریکی محصولات دوطرفہ اقتصادی نقصان اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی محصولات میں امریکی ذراعت اور صنعتی پیدوار والی اشیا شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکا نے یورپی ممالک سے آنے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کیے ہیں۔