ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے، جو ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی معاونت کے لیے 23 رکنی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، جس میں سکیورٹی ماہرین اور دیگر تکنیکی عملہ شامل ہے۔
دوسری جانب ایرانی وفد میں محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی کابھی آج رات اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، جو ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچے گا۔