سابق کرکٹرز یوراج سنگھ اور روی شاستری کی ارشد ندیم کو مبارکباد

سابق کرکٹرز یوراج سنگھ اور روی شاستری کی ارشد ندیم کو مبارکباد
سورس: Google

ویب ڈیسک: سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور روی شاستری نے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو پیرس اولمپکس میں اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ 

یووراج سنگھ  کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ تاریخ رقم کرنے اور اولمپک ریکارڈ توڑنے پر مبارک، نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ انکے جیتنے کا جذبہ اتنا ہی ناقابل تسخیر ہے جتنا کہ ان کے جیولین کی اُڑان۔

یووراج سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے نہ صرف تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا ہے بلکہ ہر بھارتی دل کے لیے ایک سنہرا لمحہ بھی لائے، سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوہڑا کو مبارکباد۔ 

روی شاستری نے کہا کہ ارشد ندیم کی دو بار 90 میٹر کی تھرو غیر معمولی اور شاندار تھی، ایسا پہلے کبھی سننے کو نہیں ملا، نیرج چوہڑا کی بھی بہترین پرفارمنس ہے۔ بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مسلسل دو اولمپکس میں اپنے شعبے میں بہترین ہونے کا اعزاز ایک شاندار کامیابی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد کی تھرو نے آپ کو سلور پوزیشن میں دھکیل دیا۔ آپ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ 

Watch Live Public News